ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھٹا کر رہا ہے۔ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں اور ٹرین میں سوار 4 مسافر زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
ڈی ایس ریلوے دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے، متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں دھماکے میں چار سے زائد مسافر زخمی ریسکیو کا عمل جاری@GovtofPakistan @PakrailPK @Telegraph @jang_akhbar pic.twitter.com/It1FMlKbJU
— BarkatKhokhar (@92Newsjacobabad) October 7, 2025
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرلیں، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانےوالے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
ریلوے ٹریک دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، ٹریک کو 150 فٹ تک نقصان
سکھر پولیس کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں دیسی ساختہ بم استعمال ہوا جس میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد شامل تھا۔
مزید پڑھیں: دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال
واقعے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو تقریباً 150 فٹ تک نقصان پہنچا۔
ڈی ایس ریلوے جمشید عالم کے مطابق ٹریک کا ایک حصہ بحال کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے کی مرمت کا کام جاری ہے۔