پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سال کے پہلے سپر مون کا دلکش منظر آسمان پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے رات کے نظارے کو غیر معمولی حد تک خوبصورت بنا دیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق سال کا پہلا سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرقی افق پر نمودار ہوا۔ یہ چاند اپنی معمول کی حالت کے مقابلے میں قریباً 6.6 فیصد زیادہ بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں سال کا سب سے درخشاں سپر مون 5 نومبر 2025 کو دکھائی دینے کا امکان ہے، جبکہ تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے نہایت قریب دکھائی دے رہا ہے، اور ناظرین زحل کو چاند کے بائیں جانب واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

سنگاپور میں ’ہنٹرز مون‘ کے نام سے پہچانا جانے والا یہ فل مون سمندری جہازوں کے اوپر جگمگا رہا ہے۔ اٹلی میں قدیم ٹیمپل آف سیٹرن (ہیکلِ زحل) کے عقب میں فل مون کا حسین نظارہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آزادی کی علامت مانی جانے والی قومی یادگار کے اوپر چمکتا ہوا سپر مون ایک دل موہ لینے والا منظر پیش کر رہا ہے۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں فلسطین کے تاریخی شہر نابلس میں فل مون جبلِ عیبال کے پیچھے طلوع ہو کر سنہری روشنی بکھیر رہا ہے، جبکہ میانمار کے شہر رنگون میں بدھ مت کے پیروکار تھڈنگیوت تہوار منانے کے لیے بوٹاہٹانگ اور شویڈاگون پگوڈا میں جمع ہیں، جہاں پورے چاند کی رات کو روحانی عقیدت اور روشنی کے تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس سپر مون کو ’ہارویسٹ سپر مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب پہنچ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

اسرائیل کو دھچکا، دبئی ایئر شو میں شمولیت کی اجازت نہ مل سکی

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل