جرمنی کے شہر ہرڈیکے کی نومنتخب میئر آئرس اسٹالزرکو منگل کے روز چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔
ستمبر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہرڈیکے کی میئرمنتخب ہونیوالی آئرس اسٹالزر پران کے گھر کے قریب جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی سیاحوں کے لیے کتنا محفوظ، تحفظات کیا ہیں؟
جرمن پولیس کے مطابق 57 سالہ میئر آئرس اسٹالزر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
BREAKING:
Iris Stalzer, the Mayor of Herdecke in Germany, is in critical condition after having been stabbed by several men in front of her house.
She was elected just 10 days ago pic.twitter.com/FkU60dALsJ
— Visegrád 24 (@visegrad24) October 7, 2025
جرمنی کے چانسلر فریڈرِش میرز نے اس واقعے کو سنگین اور سفاکانہ عمل قرار دیا۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہم میئر منتخب آئرس اسٹالزر کی زندگی کے لیے فکر مند ہیں اور ان کی مکمل صحت یابی کی امید کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کی وجوہات اور محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔ تاہم مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، حملے کے وقت اسٹالزر کے 2 نوعمر بچے گھر کے اندر موجود تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ برسوں میں جرمنی میں دائیں بازو اور ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے جرمن شہریوں کی مخالفت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔