ریاض: فنانشل اکیڈمی فورم 2025، مالی شعبے میں جدت اور قومی ٹیلنٹ کے فروغ پر توجہ

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فنانشل اکیڈمی فورم 2025 کا چوتھا ایڈیشن کل (بدھ) سے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) کے کانفرنس سینٹر میں شروع ہوگا۔

یہ ایونٹ کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور فنانشل اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ محمد بن عبداللہ الکویز کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔

فورم میں مالیاتی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز مقامی و بین الاقوامی ماہرین، فیصلہ ساز اور ایگزیکٹو رہنما شریک ہوں گے۔

’ہم جدت لاتے ہیں تاکہ بااختیار بنائیں‘، فورم کا مرکزی موضوع

اس سال فورم کا عنوان We Innovate to Empower ہے، جو فنانشل اکیڈمی کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ جدت کو انسانی وسائل کی ترقی اور مالیاتی شعبے کی پیشرفت کا بنیادی ستون بنایا جائے۔

مقصد ایک ایسا مالیاتی ماحول تشکیل دینا ہے جو پائیداری اور ڈیجیٹل تبدیلی کی تیز رفتار دنیا کے مطابق ڈھل سکے۔

قومی ٹیلنٹ اور نئی شراکت داریوں پر فوکس

فنانشل اکیڈمی کے سی ای او منع بن محمد الخمصان نے بتایا کہ اس سال کا فورم قومی ٹیلنٹ کے مستقبل پر گفتگو کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر بینکاری، سرمایہ کاری اور میڈیا جیسے کلیدی شعبوں میں نئی ٹارگٹڈ پہل کاریوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

انہوں نے کہا کہ فورم کے دوران متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ تربیت و ترقی کے معاہدے بھی دستخط کیے جائیں گے، جو فنانشل اکیڈمی کے اس کردار کو مزید مضبوط بنائیں گے کہ وہ سعودی مالیاتی صنعت کے پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی سہولت کار بنے۔

اہم سیشنز اور بین الاقوامی مقررین

فورم میں 3 بڑے پینل ڈسکشنز شامل ہیں:

بدلتے ماحول میں ادارہ جاتی قیادت کے کردار پر گفتگو

قیادت کے فروغ کے لیے پائیدار حکمتِ عملیوں پر بات

مصنوعی ذہانت کے دور میں انسانی وسائل کا مستقبل

ان سیشنز میں سعودی سینٹرل بینک، تاوونیا، الانما بینک، اور بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوں گے۔

’الانماء اسٹیج‘

اس سال فورم میں ایک نیا آغاز ’الانماء اسٹیج‘ کے عنوان سے متعارف کرائی جا رہی ہے، جو یونیورسٹی طلبہ، نوجوانوں اور مالیاتی شعبے کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک تجرباتی تربیتی پلیٹ فارم ہوگا۔

یہ اسٹیج شعوری مالی سوچ، مالی فراڈ سے بچاؤ، ڈیجیٹل جدت اور کیریئر کی تیاری جیسے موضوعات پر انٹرایکٹو سیشنز پیش کرے گا۔

سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ پروگرام

فنانشل اکیڈمی فورم سعودی عرب کے مالیاتی شعبے میں بین الاقوامی بہترین عملی نمونوں پر تبادلہ خیال کا قومی پلیٹ فارم ہے۔

یہ فورم کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی، سعودی سینٹرل بینک، انشورنس اتھارٹی اور فنانشل سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مالیاتی شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے: forum.fa.gov.sa/home

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں