فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا، نیا نظام 2026 سے لاگو ہوگا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے امتحانی نتائج کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا ہے، جو میٹرک (SSC) کے امتحانات پر 2026 سے اور ایف اے، ایف ایس سی (HSSC) کے امتحانات پر 2027 سے نافذ ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے نظام کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو A++ گریڈ، جبکہ 91 سے 95 فیصد نمبر لینے والوں کو A+ گریڈ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں

اسی طرح 86 سے 90 فیصد نمبر پر A گریڈ، 81 سے 85 فیصد پر B++ گریڈ اور 76 سے 80 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے B+ گریڈ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ، 61 سے 70 فیصد پر C+ اور 51 سے 60 فیصد نمبر لینے والوں کو C گریڈ دیا جائے گا۔

40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو D (Emerging) گریڈ اور 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو “Ungraded” قرار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ کے نویں اور دسویں کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ وہ دیگر مقررہ شرائط پوری کریں۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق، نیا گریڈنگ سسٹم طلبہ کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پرکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی تشخیص کو زیادہ شفاف اور جامع بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp