پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو اڈیالہ سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میں اور فلک ناز کی فیملی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے جب رہائی کے فوراً بعد دونوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اس سے قبل 12 مئی کو اپنی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔