پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، علی امین نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر کو جمع کرائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے علیمہ خانم کا کوئی ذکر نہیں کیا، صوبے میں آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ عمران خان کی ہدایات کو رد کرے، تمام ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے صوبے میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز وزیراعلیٰ سے ہوا، خیبرپختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا ہے۔

نئے قائد ایوان نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پہلی مرتبہ پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ حکومت میں سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ بعد ازاں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں انہیں ہائر ایجوکیشن کے محکمے کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو واضح بتا دیا ہے کہ ان کی بہن علیمہ خان ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ