علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔

اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، میری مکمل حمایت اور سپورٹ نئے قائد ایوان سہیل آفریدی کو حاصل رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی پالیسی کے مطابق ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

تاہم اب انہوں نے یہ پیغام ڈیلیٹ کردیا ہے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نیا پیغام پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے آپ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہی ظاہر کیا ہے۔

پیغام میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد سے پشاور روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان نامزد کرلیا گیا ہے۔

’سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے‘

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک

امریکی کمپنیوں کی توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کامسیٹس یونیورسٹی کی سربراہی ایک بار پھر ڈاکٹر راحیل قمر کو ملنے کا امکان، سمری ایوان صدر کو موصول

ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی بچوں کی لڑائی 2 زندگیاں نگل گئی، مگر کس کی؟

پنجاب کے انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے