‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اسے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر چکے ہیں۔

بدھ کے روز علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم عمران خان کے فیصلے کے بعد وہ رات گئے پشاور پہنچے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے رات ہی اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا۔

استعفیٰ موصول ہوا کہ نہیں؟

تاہم گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مطابق، انھیں تاحال علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

پشاور میں پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی کہ انھوں نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ گورنر کو ارسال کردیا ہے۔

گورنر کا نام لیے بغیر انھوں نے کہا کہ وہ تاخیر کر رہے ہیں، جس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔ ’ڈرامہ بازی نہ کریں۔‘

گورنر فیصل کریم کنڈی کا مؤقف

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انھیں تاحال وزیراعلیٰ کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

انھوں نے واضح کیا کہ استعفیٰ موصول ہونے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

گورنر ہاؤس کے ایک اسٹاف ممبر کے مطابق، گورنر فیصل کریم کنڈی آج صبح اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: گنڈاپور کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ اس پر جواب نہ دوں تو ہی بہتر ہے، اسد قیصر کا صحافی کو جواب

ان کے بقول، صبح تک گورنر کو استعفیٰ موصول نہیں ہوا تھا اور بعد ازاں وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

گورنر کی واپسی کے بعد ہی استعفیٰ کی منظوری کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

’10 بج کر 57 منٹ پر گورنر ہاؤس گیٹ پر استعفیٰ جمع کرایا گیا‘

گورنر خیبر پختونخوا کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میڈیا ٹیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کی ایک مصدقہ کاپی میڈیا کو بھی فراہم کردی گئی تھی۔

میڈیا ٹیم کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ 8 اکتوبر 2025 کو رات 10 بج کر 57 منٹ پر گورنر ہاؤس کے گیٹ پر باضابطہ طور پر جمع کرایا گیا، جہاں گورنر ہاؤس کے عملے نے اسے وصول کیا اور رسید جاری کی۔”

’استعفیٰ گورنر ہاؤس کے عملے سے پیشگی مشاورت اور رابطے کے بعد جمع کرایا گیا تھا، جس کی وصولی کی تصدیق کا مکمل ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کتنے فنڈز ملیں گے؟ آئی سی سی نے تفصیلات جاری کردیں

ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

انسان کیا اصل میں مریخ پر پیدا ہوئے؟ سائنسدانوں کی حیران کن نئی تحقیق سامنے آگئی

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے