ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں درآمد شدہ چینی کی آمد کے شیڈول پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بروقت حکومتی اقدامات اور درآمدات کی بدولت چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں، جس سے مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
اجلاس میں وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار، وفاقی وزیرِ تجارت، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ٹی سی پی اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔














