مریم نواز کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو: ’جلاوطنی میں سیکھا گیا علم آج پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے‘

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے وفد سے عربی میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی، جس پر شرکا حیران رہ گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہم سب کے لیے جان سے زیادہ مقدس ہیں، ان مقدس مقامات کی پاسبانی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ایامِ جلاوطنی کے دوران میں نے کئی سال جدہ میں گزارے ہیں، اس لیے میں اعتماد سے کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور کی طرح ہی مانوس شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سعودی قیادت کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور اس صوبے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

مریم نواز کے عربی زبان میں گفتگو کرنے پر سینیئر صحافی حسن ایوب نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی، جلاوطنی کے ایام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ