امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا ہے تاکہ جنگ کے بعد استحکام کے اقدامات پر بات کی جا سکے، تاہم انہوں نے واضح کیاکہ امریکی فوجی غزہ میں تعینات نہیں کیے جائیں گے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے سینٹ کام کی زیر قیادت ایک ’سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز غزہ میں جنگ کے بعد امن و استحکام کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 امریکی اہلکاروں کا ابتدائی دستہ اسرائیل پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

ایڈمرل کوپر کے مطابق امریکی فوج ایک کثیرالملکی ٹاسک فورس کی قیادت کرے گی جو غزہ میں تعینات ہوگی اور اس میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکا کے بیٹے اور بیٹیاں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کمانڈر ان چیف کی ہدایات کے مطابق تاریخ ساز لمحے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو رواں سال اگست کے اوائل میں سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا

افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا جوابی کارروائی میں فضائی  وسائل اور ڈرونز کا استعمال

افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک

عازمینِ حج 27 اکتوبر تک کوائف کی درستگی کروا لیں، وزارت مذہبی امور کی ہدایت

پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

ویڈیو

ٹرمپ منصوبہ کامیاب، پاکستان کو کیا اہم ٹاسک ملنے والا ہے؟

لاہور کی وہ سڑک جس پر گاڑی نہیں صرف لوگ چل سکتے ہیں

مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا، سینیٹر پرویز رشید

کالم / تجزیہ

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات 

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر