شاہ سلمان قدرتی تحفظ گاہ کی ترقی کے ادارے نے پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم شروع کی۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں اور ان کے قدرتی پناہ گاہوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن
شاہ سلمان تحفظ گاہ مملکت کی بڑی قدرتی پناہ گاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں ہر سال مختلف موسموں میں سینکڑوں اقسام کے پرندے آرام اور خوراک کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پہاڑ، وادیاں، دلدلی زمین اور آبی علاقے موجود ہیں جو پرندوں کے لیے محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔
#هيئة_البيئة | تزور أراضي سلطنة عُمان كل عام أسراب الطيور المهاجرة، فتستقبلها الجبال والسهول والبحار بالدفء والغذاء ، وفي #اليوم_العالمي_للطيور_المهاجرة ، وتحت شعار "مدن ومجتمعات صديقة للطيور"، تؤكد سلطنة عُمان التزامها بصون الطبيعة، واحتضان كل جناحٍ عابر في سمائها. 🦩 pic.twitter.com/tmIqnuvpLA
— هيئة البيئة – عُمان (@ea_oman) May 10, 2025
ادارے نے کہا کہ وہ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ مملکت کو عالمی سطح پر قدرتی حیات کے تحفظ میں نمایاں مقام حاصل رہے۔
دنیا بھر میں یہ دن ہر سال اس وقت منایا جاتا ہے جب پرندے اپنی ہجرت کے سفر پر نکلتے ہیں، تاکہ لوگوں میں فطرت سے محبت اور اس کے تحفظ کا شعور بڑھایا جا سکے۔