3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر، سابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں فارم حاصل کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں وہ محض 3 نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سینچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی، جس کے بعد طویل عرصے تک وہ تین ہندسوں کا ہدف عبور نہ کر سکے۔

مسلسل 19 اننگز کی ناکامی کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 3 نصف سینچریز کے ذریعے عارضی طور پر فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی تھی۔

تاہم جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ان کا بلا ایک بار پھر خاموش رہا، جہاں 2 میچوں میں مجموعی طور پر صرف 45 رنز بنا سکے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کا سفر مختصر رہا، وہ صرف 23 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نے لاہور میں نیٹ پریکٹس شروع کر دی

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان رہے، پھر صرف ون ڈے تک محدود کیا گیا، لیکن اب وہ ان کے پاس کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سیاسی و غیر سیاسی قوتیں متحرک، کیا پی ٹی آئی صوبائی حکومت سے محروم ہو سکتی ہے؟

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے

فلم فیئر ایوارڈز 2025: ’لاپتا لیڈیز‘ چھا گئی، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار

افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج

ویڈیو

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات