فلسفی نطشے کی خوشی کا فارمولا ایک سیدھی کک اور گول کی صورت میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب میکسیکو میں کھیلی جانیوالی ایکسپینشن لیگ کے سیمی فائنل میں ایتلیتیکو موریلیا کے گول کیپر نے سیلاسا کے خلاف ایک ’مضحکہ خیز‘ لانگ رینج گول کرکے سب کو حیران کردیا۔
ایکسپینشن لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں 2-1 اور مجموعی طور پر 3-2 سے پیچھے رہتے ہوئے ٹیم سیلاسا نے اسٹاپیج ٹائم میں برابری کی تلاش میں سب کچھ داؤ پر لگانے کا فیصلہ کیا۔
جس میں سیلاسا کے گول کیپر ایلیسن ریویلٹا بھی شامل تھے، جو مخالف ٹیم کے پینالٹی ایریا تک جا پہنچے اور ایک مختصر لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ وہ ایک کارنر کک کو اپنے ہیڈ کراس سے گول میں بدلنے میں کامیاب ہوگئے مگر گیند سیدھی آئی مخالف گول کیپرسنتیاگو رامریز کے ہاتھوں میں۔
¡G⚽⚽⚽⚽LAZ⚽ de @C_A_Morelia! ⚽🔥
¡De Portería A Portería!
Santiago Ramírez aprovechó que el arquero de los Toros fue a rematar y con este despeje anotó el 1-3 definitivo en el Miguel Alemán.
Global 2-4#Semifinales Vuelta #Clausura2023 pic.twitter.com/YlvRBb7Rhh
— Liga BBVA Expansión MX (@LigaMXExpansion) May 15, 2023
گول کرنے کی اس ناکام کوشش کے بعد سیلاسا کے گول کیپر نے فوراً اپنے خالی گول پوسٹ کی طرف دوڑ لگائی لیکن ایتلیتیکو موریلیا کے گول کیپر رامریز نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سکس یارڈ بوکس سے تیزی کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے وہ شاندار کک لگائی جو سیلاسا کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی۔
رامریز کی کک پر گیند سینٹر سرکل کے اوپر سے پرواز کرتی ہوئی مخالف ٹیم سیلاسا کے سنسان گول ایریا میں دو ٹپے کھاتی ہوئی گول پوسٹ میں چلی گئی۔ گول کیپر رامریز کے اس گولنے نہ صرف ایتلیتیکو موریلیا کے کھلاڑیوں بلکہ گراؤنڈ میں موجود مداحوں کو شادمان کردیا۔
افراتفری سے بھر پور اس میچ کا یہ ایک موزوں اختتام تھا جس میں دونوں ٹیموں کو مجموعی طور پر پانچ ریڈ کارڈز دکھائے گئے اور چار گول اسکور ہوئے۔ گول کیپر کے اس گول نے ٹیم ایتلیتیکو موریلیا کی لیگ سیزن کے دوسرے ہاف میں مجموعی طور پر 4-2 کے ساتھ فائنل تک رسائی ممکن بنادی۔