نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں اب کسی جنگ میں نہیں بلکہ عشقِ عمران میں مارا جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے ادنیٰ اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے ورکر کو موقع دیا، میرے نام کے ساتھ بھٹو، زرداری یا شریف نہیں، اپنے بازو سے یہاں پہنچا، پرچی لے کر وزیراعلیٰ نہیں بنا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے قائد ایوان منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں، قبائلی ہونے پر فخر ہے، میری نامزدگی ہوئی تو میرے قبائلی ہونے کی وجہ سے میری تضحیک کی گئی، ذہن بنا ہے کہ قبائل ہمیشہ مرنے کے لیے ہیں، میرے قائد عمران خان کو قبائلیوں کی حالت کا احساس تھا، ان کے اس فیصلے پر قبائل خوش ہیں۔
میرے نام کے ساتھ نہ زرداری ہے، نہ بھٹو، نہ شریف۔ میں محنت سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی pic.twitter.com/SE3ePsdomS
— WE News (@WENewsPk) October 13, 2025
انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں، عمران خان آپریشن کے خلاف ہیں، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، آج تک فیصلے بند کمروں میں ہوئے اس لیے حالات ٹھیک نہیں، حالات میں بہتری کے لیے مشران کو اعتماد میں لینا ہوگا اور افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی، عمران خان کے دور میں افغانستان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں رہا، افغانوں کو 40 سال بعد دھکے دے کر نکال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپیئن ہوں، کھونے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں اس لیے عمران خان کی رہائی کے لیے آج سے ہی کوششیں شروع کریں گے، ہماری مشاورت کے بغیر عمران خان کو جیل سے کہیں منتقل کیا تو پورا پاکستان جام کریں گے۔
عمران خان کی فیملی اور پارٹی کو جیل سے مشاورت کے بغیر شفٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر عمران خان کو مشاورت کے بغیر ادھر سے ادھر بھی کیا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیں گے۔ سہیل آفریدی pic.twitter.com/hj9BmBfhIp
— WE News (@WENewsPk) October 13, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام ہے اور عوام ہی ریاست ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے عمران خان ہی ریاست ہیں۔ جو ادارے اپنے آپ کو ریاست سمجھتے ہیں ان کا کام سیاسی پریس کانفرنس کرنا نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت ہے، پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ایک شخص اسلام آباد اور راولپنڈی سے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وہ اپنے حق میں اتنی صفائی دیتا ہے، اسے کہو ہمیں سب دکھائی دیتا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ایک شخص اسلام آباد/راولپنڈی سے پشاور آیا۔ وہ اپنے حق میں اتنی صفائی دیتا ہے، اسے کہو ہمیں سب دکھائی دیتا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو پیغام pic.twitter.com/tjeI7IVdOp— WE News (@WENewsPk) October 13, 2025
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ
نومنتخب وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی لیڈرشپ، پی ٹی آئی سینیٹرز اور تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو پاکستان کا ‘سب سے بڑا اسٹبلشمنٹ’ اور ارشد شریف کو ؛سب سے بڑا شہید’ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا.
عمران خان ہی ریاست ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی pic.twitter.com/jxPuh84nIW
— WE News (@WENewsPk) October 13, 2025
سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔













