وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن کا سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس سے خوشگوار ملاقات۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی موجود۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن کا سنگ میل قرار دیا۔
🇵🇰🇵🇸 #PeaceInGaza pic.twitter.com/v99GFgmuyS— PMLN (@pmln_org) October 13, 2025
وزیراعظم سے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور سے بھی غیررسمی ملاقات ہوئی، جس میں غزہ امن معاہدے پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر کی دعوت پر اس وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں موجود ہیں۔
وزیرِ اعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے مابین غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ پہنچ کر ’ایکس‘ پر ایک پیغام شائع کیا، جس میں انہوں نے لکھا’ الحمدللہ، آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں تاکہ غزہ امن منصوبے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کر سکوں۔ یہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک نہایت اہم قدم ہے۔‘
Alhamdolillah, arrived in Sharm El-Sheikh this morning to attend the signing ceremony of the landmark Gaza peace plan — a crucial step towards lasting peace in the Middle East.
Grateful to our co-hosts, President El Sisi and President Trump. We would not have seen this moment… pic.twitter.com/JAlipZuvP1— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 13, 2025
انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب نسل کشی کے ایک سیاہ باب کے اختتام کی علامت ہے۔ ایک ایسا باب جسے بین الاقوامی برادری کو یقینی بنانا ہوگا کہ دوبارہ کبھی کہیں نہ دہرایا جائے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ ایک آزاد فلسطین میں زندگی گزاریں۔ ایسا فلسطین جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے والی ہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔














