ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔

ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم افتاب شاہ شریک ہوئے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور پشاور ہائیکورٹ سے توقع رکھتے ہے کہ وہ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اور عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلا پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کرلیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے، اور انہیں 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، لیکن پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے استعفے پر دستخط کرنے یا نہ کرنے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے، جس پر عدالت نے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ