پہلے لڑکی نے لڑکے کو تھپڑ مارے، پھر گلا پکڑ لیا، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے نہ صرف اس لڑکی کی شناخت جاننے کی کوشش کی۔ کئی افراد نے گروک اور دیگر پلیٹ فارمز سے مدد لینے کی کوشش کی مگر ’یہ کون ہے؟‘ کا جواب ابھی تک چھپا ہوا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے پوئے کہا کہ لڑکے نے اس لڑکی سے کیا کہا ہو گا؟

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیمرہ مین بریک اپ کرانے والا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنے ساتھ بیٹھے لڑکے کو کہہ رہی ہے کہ تم دوسری لڑکیوں کو کیوں دیکھ رہے ہو۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے، جس کے بعد انڈیا کو 121 رنز کا ہدف ملا۔ کیمبل نے 115 اور شائی ہوپ نے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 248 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد انڈیا نے فالو آن کرایا۔ کلدیپ یادو نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 518/5 رنز بنائے، جس میں شبمن گل اور یشسوی جیسوال کی سنچریاں شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے