سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا البتہ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج

انہوں نے کہا کہ چمن میں قائم مہاجر کیمپس میں افغان خاندانوں کے لیے عارضی شیلٹرز، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی واپسی کا عمل منظم اور محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ بابِ دوستی پر تجارتی سرگرمیاں، امیگریشن اور پیدل آمدورفت تا حکمِ ثانی معطل رہیں گی، تاہم انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی تجارت کو بھی بحال کر دیا جائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین براستہ چمن افغانستان واپس بھیجے جا چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان کا افغانستان کو مشورہ

یاد رہے کہ بابِ دوستی کو گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث دو طرفہ تجارت، امیگریشن اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر رک گئی تھی۔

دوسری جانب مقامی تاجروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ چمن شہر میں اندرونی کاروبار جزوی طور پر معمول پر آچکا ہے، تاہم سرحدی بندش کے باعث ہزاروں مزدور اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بدستور متاثر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟