معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
عروب جتوئی، جو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہی ہیں، نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے تمام موجودہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں ہیں۔ ان کے اس اقدام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

تاحال عروب جتوئی کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو، کیس سے متعلق کیا بتایا؟
این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔














