قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 216 رنز بنے تھے تاہم تیسرے دن 269 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز
پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تیسرا دن
جنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز 216 کے اسکور سے دوبارہ شروع کی۔ تاہم 228 کے مجموعی اسکور پر اس کی 7ویں اور 256 تک 8ویں وکٹ گر گئی۔
جنوبی افریقہ کی 9یں وکٹ 268 رنز پر گری، جبکہ آخری کھلاڑی بھی 269 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گیا۔













