نائیجیریا کی شیف کا لگاتار 100گھنٹے تک کھانا بنانے کا ریکارڈ

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شیف ہلڈا بیسی نےمسلسل 100گھنٹے 100سے زائد کھانےپکائے، ان کا مقصد انفرادی طورپرسب سے زیادہ دیر تک کھانا بنانے کا ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

نائیجیریا کے شہر لاگوس کی شیف مسلسل 100گھنٹےانفرادی طور پر100سے زائدکھانے بنانے میں کامیاب رہیں۔ ان کے اس ریکارڈ کی وجہ سے انہوں نے پورے ملک کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تصویر:دی اکانامک ٹائمز

ہلڈا نے انفرادی طور پر مسلسل کھانا بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے جمعرات سے پیر کی شام تک مسلسل کھانا بنایا۔

 نائیجیریا کے صدر محمدو بہاری اور کئی سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے 27سالہ شیف کو مبارک باد دی۔

نائیجیریا کے صدر نے ٹوئٹر پر ہلڈا بیسی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا میں نائیجیریا کے تمام باشندوں کی خوشی میں شریک ہوں کیونکہ ہلڈا نے زیادہ دیر تک کھانا پکانے کا میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی ہے۔ نائیجیریا کے لیے ایک بہترین دن، ہم سب کو اس پر بہت فخر ہے جو اس نے ذاتی طور پر کیا ہے اور نائیجیریا کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلڈا بیسی سے پہلے سب سے زیادہ دیر تک کھانا پکانے کا ریکارڈ2019میں 87گھنٹے اور 45منٹ کا ہے۔ یہ ریکارڈ ہندوستانی شیف لتا ٹنڈن کے پاس ہے۔

تصویر:ٹائمز آف انڈیا

نائیجیرین شیف نے جمعرات کے روزانفرادی طور پر کھانا بنانے کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ یہ دکھانا چاہتی ہیں، نائیجیریا کے نوجوان کتنے محنتی اور پر عزم ہیں۔

تصویر:دی گارڈین

ہلڈا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس کوششوں کی وجہ سے دنیا کو نائیجریا کے کھانوں کے بارے میں جاننے میں مزید مدد ملے گی۔

ہلڈا کے پاس مسلسل 100گھنٹے کھانا پکانے کے دوران صرف 5 منٹ کا وقفہ ہوتا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ہلڈا بیسی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے اور ریکارڈ کا فیصلہ کرنے سے پہلے تمام شواہد کا جائزہ لے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp