وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے جس پر آج سماعت مدعی کی طرف سے وکیل نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی۔
جے یو آئی کی درخواست بغیر سماعت ملتوی ہوگئی، جے یو آئی کے وکیل نہ ہونے کی وجہ سے ججز آٹھ کر چلے گئے، درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔














