آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔@AmirSaeedAbbasi @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/gMMmrEkTXi
— Media Talk (@mediatalk922) October 14, 2025
پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔
مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔














