چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ بین المسلمین اور عالمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو مسلمان ممالک کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر العیسی نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔














