پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز سے جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
پاک-افغان جھڑپ/ کرم سیکٹر اپڈیٹ
سکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/ZiwMkcowLv
— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) October 14, 2025
اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں، افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان رجیم کے کارندے پوسٹ خالی کرکے فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔