سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے حلف لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب
پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
دو روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، انہیں 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔
گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی سے حلف لے رہے ہیں. pic.twitter.com/iouvOPW4I0
— WE News (@WENewsPk) October 15, 2025
یہ درخواست جے یو آئی کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن مولانا لطف الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ بقول ان کے، جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا تو دوسرے کا انتخاب آئینی تقاضوں کے برخلاف ہے۔
حلف سے پہلے کی دعا ۔۔۔۔۔
وزیراعلی سہیل آفریدی کی گورنر ہاؤس حلف اٹھانے کے لیے جانے سے پہلے کی دعا کے مناظر pic.twitter.com/pUnZidUMkc
— Farzana Ali (@farzanaalispark) October 15, 2025
دوسری جانب گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا۔
یہ کوئی جلسہ نہیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برادری ہے۔🔥 pic.twitter.com/nW68R3Z0qw
— Farid Malik (@FaridMalikPK) October 15, 2025
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے حکم میں قرار دیا تھا کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سہیل آفریدی سے حلف لیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 255(2) چیف جسٹس کو اختیار دیتا ہے کہ وہ حلف کے لیے کسی کو بھی نامزد کردیا جائے، یہ احکامات صوبے میں آئینی خلا پیدا ہونے اور آئین کی بالا دستی کے لیے ہیں، نومنتخب وزیراعلی کے حلف میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔