چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ سے متعلق افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی جانب تباہ شدہ گیٹ کو پاکستان کی حدود میں موجود دوستی گیٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں۔
افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب، سکیورٹی ذرائع
افغان طالبان کا اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش،… pic.twitter.com/pd4ycMtp3L
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) October 15, 2025
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، افغان طالبان جھوٹے پروپیگنڈا کی اسی روش پر چل رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت پر جوابی کارروائی کی گئی جس میں پاک فوج نے افغان طالبان کے اہم ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب بھرپور، فیصلہ کن اور ایک درجے بلند انداز میں دیا جائے گا۔














