فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ختم
ترجمان ایف بی آر کے مطابق، یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
Federal Board of Revenue has extended the deadline for filing of Income Tax Returns for Tax Year 2025 till October 31, 2025. 1/2
— FBR (@FBRSpokesperson) October 15, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب تک 51 لاکھ شہری نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت یعنی 15 اکتوبر تک کے دوران 46 لاکھ ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔
مزید پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: ایف بی آر
یاد رہے کہ ایف بی آر نے اس سے قبل 30 ستمبر کو بھی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تھی، جس کے بعد گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی تھی۔
تازہ توسیع کے بعد ٹیکس دہندگان اب 31 اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے کسی جرمانے کے بغیرجمع کرا سکیں گے۔














