پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس پر لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

تمام ریسٹورنٹس کو 15 دن میں دھواں جذب کرنے والے سسٹم (سکشن ہُڈز) نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورتِ دیگر ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ

ای پی اے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشنز شروع کر دیے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے عمران حمید شیخ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری

فضائی معیار میں مسلسل خرابی کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں