پنجاب میں فصل جلانے کے رجحان میں کمی، کسانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست وژن اور مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان نمایاں طور پر کم ہونے لگا ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں کسانوں نے فصل کی باقیات کو جلانے کے بجائے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے نہ صرف سموگ میں کمی آئی ہے بلکہ ماحولیات کے تحفظ کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔

فصل کی باقیات جلانے کے بجائے جدید طریقہ کار کا استعمال

پنجاب میں پہلی بار کسانوں نے جدید مشینری کے ذریعے فصل کی باقیات کو محفوظ انداز میں جمع کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ 14 دیہاتوں کے 11 ہزار 205 ایکڑ رقبے سے جدید مشینری کے ذریعے فصل کی باقیات جمع کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ ہزار سُپر سیڈر کے ذریعے دو لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت کیا گیا، جو جلایا نہیں گیا بلکہ ماحول دوست طریقے سے استعمال میں لایا گیا۔

ضلع چنیوٹ، اوکاڑہ، پاکپتن، نارووال اور فیصل آباد کے کسانوں نے جدید مشینری کے ذریعے فصل کی باقیات کو گانٹھوں کی شکل میں جمع کر کے چارے کے طور پر استعمال کیا۔

ضلع چنیوٹ کے موضع جات رائے چند، جیل بھٹیان، راؤ باغ، طاہر آباد اور احمد آباد کے علاوہ اوکاڑہ، سوہبا اور دیپالپور کے علاقوں میں جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

اضلاع میں فصل کی باقیات جمع کرنے کی تفصیلات

چنیوٹ کے پانچ دیہاتوں میں 4700 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جمع کی گئیں، اوکاڑہ کے چار دیہاتوں میں 3350 ایکڑ، پاکپتن کے تین دیہاتوں میں 1845 ایکڑ، نارووال کے ایک دیہات میں 725 ایکڑ جبکہ فیصل آباد کے ایک گاؤں میں 585 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جدید مشینری کے ذریعے اکٹھی کی گئیں۔

ان اضلاع میں ٹرالیوں کی مدد سے فصل کی باقیات کو کھیتوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا، جس سے زمین کی زرخیزی اور ہوا کے معیار میں بہتری آئی۔

سموگ پر قابو پانے کے لیے جدید اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سموگ پر قابو پانے کے لیے انتظامی اقدامات کے ساتھ جدید مشینری کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی۔ ماضی میں فصل کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملنا خوش آئند ہے۔ فصل جلانے کے بجائے چارے کے طور پر استعمال کرنے والے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ ماحولیاتی بہتری اور جدید طریقہ کاشتکاری کو فروغ دینا پنجاب حکومت کا اولین مشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل