ٹی ایل پی سے اظہار یکجہتی، عمران خان کی ہدایت پر آج خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں احتجاج ہوگا؟

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آج 17 اکتوبر کو احتجاج کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے۔

عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعے کے روز احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام ظلم کے خلاف اور ٹی ایل پی کے بے گناہ کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آئیں۔

ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل

سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اس لیے ہر ضلع میں کارکنان پرامن احتجاج کے ذریعے اپنی آواز بلند کریں۔

ان کے مطابق ضلعی عہدیداران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جو کارکنان کو احتجاج میں شریک ہونے کے لیے متحرک کر رہے ہیں۔

احتجاجی ریلیوں کا شیڈول

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاجی پلان کے مطابق مظاہرے درج ذیل مقامات پر ہوں گے:

پشاور پریس کلب دوپہر 3 بجے، مانسہرہ ختم نبوت چوک دوپہر 2 بجے، نوشہرہ شوبرا چوک شام 4 بجے، بونیر ڈگر چوک دوپہر 2 بجے، مہمند میاں منڈی بازار صبح 10 بجے، کرک تحصیل چوک دوپہر 3 بجے، ملاکنڈ چوک درگئی بازار دوپہر 3 بجے، مردان پریس کلب دوپہر 3 بجے، ایبٹ آباد کالج روڈ منڈیاں دوپہر 2 بجے، بٹگرام ختم نبوت چوک دوپہر 2 بجے اور ٹانک جامع مسجد پیر سلیم شاہ دوپہر 2 بجے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

کارکنوں سے نظم و ضبط کی اپیل

ذرائع کے مطابق ضلعی قیادتوں نے کارکنان سے رابطے مکمل کر لیے ہیں، جبکہ پارٹی دفاتر میں احتجاجی ریلیوں کے لیے پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟