سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور الهلال کلب کے کپتان سالم الدوسری کو ایک بار پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اپنے کیریئر میں یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
یہ اعلان ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے جمعرات کی شب ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ انعامی تقریب میں کیا گیا، جو اپنی انتیسویں سالانہ ایڈیشن میں منائی گئی۔
سالم الدوسری نے یہ اعزاز قطری کھلاڑی اکرم عفیف اور ملائیشین فٹبالر عارف ایمن کے درمیان سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، چھٹی بار گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا
واضح رہے کہ ایشیائی بہترین کھلاڑی کا یہ اعزاز ماضی میں کئی سعودی ستاروں نے بھی جیتا، جن میں ماجد عبداللہ، نواف التمياط، حمد المنتشری، یاسر القحطانی، ناصر الشمرانی، سعید العویران شامل ہیں، جب کہ سالم الدوسری اب یہ اعزاز 2 مرتبہ حاصل کرنے والے سعودی کھلاڑی بن گئے ہیں۔













