6 کروڑ  ناظرین کے ساتھ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔

یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، اور فائنل 2 نومبر کو منعقد ہوگا۔

آئی سی سی اور جیو ہاٹ اسٹار کے مشترکہ اعداد و شمار کے مطابق، ابتدائی 13 میچز کے دوران ناظرین کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی

رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان 5 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا گیا میچ خواتین کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بین الاقوامی مقابلہ بن گیا، جسے 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد ناظرین نے دیکھا۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہے، جبکہ میزبان بھارت پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیل رہی ہے، جو کہ ایک سمجھوتے کے تحت طے پایا، تاکہ بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں غیر جانبدار میدانوں پر کھیل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟