فواد چوہدری کا نام کیوں نہیں لیا: حبا فواد کا عمران خان سے شکوہ

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ آپ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ کے ناموں کا ذکر کرنا کیوں بھول گئے ہیں۔

حبا فواد چوہدری نے لکھا کہ اس وقت تحریک انصاف کی باقی قیادت جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں مشکل وقت میں آپ کی سپورٹ چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ میں اپنے کارکنان اور قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمرکو قید میں ڈالے ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

عمران خان نے اس کے علاوہ شہر آفریدی، شیریں مزاری، سینیٹر فلک ناز، اینکر پرسن عمران ریاض کا نام لے کر حکومت کی طرف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل