معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے فٹبالر قرار پائے ہیں۔ یہ گزشتہ 10 برسوں میں چھٹی مرتبہ ہے کہ رونالڈو نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے
فوربز کے مطابق، رونالڈو اس سیزن میں 28 کروڑ ڈالر (قریباً 78 ارب 40 کروڑ روپے پاکستانی) کمائیں گے۔ چند روز قبل بلومبرگ نے بھی انہیں دنیا کے پہلے کھیلوں کے ارب پتی کھلاڑی کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کی متوقع آمدن 13 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
فوربز کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے دس سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز اس سیزن میں مجموعی طور پر 94 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائیں گے۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
رونالڈو کی آمدن کا بڑا حصہ برانڈ اینڈورسمنٹس، ملبوسات، ہوٹلوں اور جم چینز سے آتا ہے۔ دبئی میں ان کے 2 معروف ریستوران ٹٹل دبئی (Tatel Dubai) اور ٹوٽو دبئی (TOTÓ Dubai) خاصی شہرت رکھتے ہیں۔














