سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے وزیر ثقافت وچیئرمین ثقافتی کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں (بنان) دستکاری نمائش 2025 کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار
واضح رہے کہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے یہ ایک اور بڑا ایونٹ ہے جو 13 سے 26 نومبر 2025 تک ریاض شہر کے پرنس نورہ یونیورسٹی میں ہوگا۔
اس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ ہنرمند شرکت کریں گے جس میں اس سال عوامی جمہوریہ چین کو مہمان خصوصی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن
ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ہنر مندی، بچوں کا گوشہ، روایتی مصنوعات کے پویلین، کاریگروں کے مکانات، ہنری ورکشاپس، کاروباری پلیٹ فارم اور ثقافتی کتب کا گوشہ نمایاں ہوں گے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کن شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟
سعودی حکومت کے مطابق (بنان 2025) کا مقصد مقامی دستکاریوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔














