عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر تا یکم نومبر ریاض میں ہوگا

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 مملکت سعودی عرب میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ کا تسلسل ہے۔

مملکت نے اب تک 40 مختلف کھیلوں میں 100 سے زائد بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے جن میں 2.6 ملین سے زائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین نے شرکت کی۔

سعودی عرب نے اس سے پہلے کلب ورلڈ کپ، سپین اور اٹلی کے سپر کپ، سعودی ڈکار رالی، سعودی فارمولا 1 گرینڈ پری اور الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ جیسی عالمی کھیلوں کی میزبانی کی ہے۔

اس کے علاوہ سپر گلوب ہینڈ بال، نیکسٹ جنریشن ٹینس فائنلز، سعودی انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ، سعودی ایکویسٹریئن کپ اور ورلڈ کپ فائنلز (2034) کی میزبانی بھی مملکت کے حوالے سے اہم کامیابیاں ہیں۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع

یہ عالمی کھیلوں کی میزبانی مملکت کی عالمی حیثیت کو بڑھانے، سعودی ورثہ اور ثقافت کو اجاگر کرنے، قومی صلاحیتوں کی حمایت کرنے اور نجی شعبے کو کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی یونیورسٹی کے 14 محققین دنیا کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ مملکت کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے وژن کے عین مطابق ہے۔

چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے 22 کھلاڑی حصہ لیں گے

یہ چیمپیئن شپ وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 22 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

یہ مقابلے کھیلوں، انسانی ہمدردی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں چیمپیئن شپ میں شامل ممالک کے شائقین کی شرکت کے ساتھ ساتھ ملکی شہریوں کو فائر اور ریسکیو کے کھیل کو اپنانے کی بھی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں