ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن پر خفیہ معلومات اہلخانہ سے شیئر کرنے کا الزام، سرینڈر کردیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر اور ان کے سخت ناقد جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات پر جمعہ کی صبح خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق

جان بولٹن پر جمعرات کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے 3 اہم ناقدین میں سے تیسرے شخص ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

بولٹن بغیر کوئی بات کیے گرین بیلٹ، میری لینڈ کی وفاقی عدالت پہنچے اور یو ایس مارشلز سروس کے دفتر میں داخل ہوئے۔ ان کی عدالتی پیشی اسی دن متوقع ہے۔

الزام کیا ہے؟

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ بولٹن نے خفیہ معلومات اپنے اہل خانہ مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ شیئر کیں تاکہ وہ اپنے آئندہ آنے والے کتابی مسودے میں استعمال کی جا سکیں۔

ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگز، اعلیٰ حکومتی حکام اور غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے نوٹس شامل ہیں۔

بولٹن کا مؤقف

بولٹن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے قانونی طرز عمل کا دفاع کرنے اور ٹرمپ کے اختیارات کے غلط استعمال کو بے نقاب کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

مزید پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

بولٹن کے وکیل ایبے لوئل کا کہنا ہے کہ بولٹن نے کوئی بھی معلومات غیر قانونی طور پر شیئر یا ذخیرہ نہیں کیں۔

ٹرمپ اور سیاسی دباؤ

صدر ٹرمپ پر یہ الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں کہ انہوں نے اٹارنی جنرل پام بانڈی پر دباؤ ڈال کر نہ صرف بولٹن بلکہ سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کے خلاف بھی کارروائی کی کوشش کی۔

قانونی تفصیلات

بولٹن پر ایسپیناج ایکٹ کے تحت8  الزامات قومی دفاعی معلومات کو منتقل کرنے کے10  الزامات ان معلومات کو محفوظ رکھنے کے عائد کیے گئے ہیں اور ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم سزا کا تعین عدالت کے فیصلے اور دیگر عوامل پر منحصر ہوگا۔

یاد رہے کہ جان بولٹن نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں بطور قومی سلامتی کے مشیر خدمات انجام دیں لیکن بعد میں وہ ٹرمپ کے سخت ناقد بن گئے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

علاوہ ازیں اپنی کتاب میں انہوں نے ٹرمپ کو صدر کے عہدے کے لیے ناموزوں قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ