سعودی عرب کے وزیرِ مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے امریکا کے دورے کے دوران اوپن اے آئی (OpenAI) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیم ایلٹ مین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور تخلیقی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل متعارف کرانے اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے تحقیقاتی مراکز کے قیام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز
انجینئر عبداللہ السواحہ نے کہا کہ سعودی عرب محفوظ اور شفاف مصنوعی ذہانت کے نظاموں کے لیے عالمی ڈھانچے کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ مملکت کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔
یہ پیش رفت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد علم، اختراع اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی مستقبل کی تشکیل ہے۔












