نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس اور جدید اسپتال

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ نومبر میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جبکہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اہداف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے فیوچر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے قابلِ عمل بزنس پلان طلب کیا اور روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا۔

منصوبوں پر بریفنگ

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق، روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے ممکنہ سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیئر (Pleasure) نے تھیم پارک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تفریحی اور صنعتی منصوبے

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترقیاتی پیشرفت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہونے جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ