سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے بدھ کے روز سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) سیالکوٹ آمد کے موقع پر جنرل سیّد عاصم منیر نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن پر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ 9 مئی کو قوم کو شرمندہ کرنے کے تمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیوں کہ وہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں منصوبہ بندی کے تحت جو واقعات رونما کیے گئے دوبارہ کسی قیمت پر اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی