پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے آج دوحہ میں امن مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ وعدے کے مطابق آج پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے یہ مذاکرات اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلامی امارتِ افغانستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کر رہے ہیں، مذاکرات کے لیے دوحہ روانہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع بھی کر دی گئی ہے تاکہ بات چیت کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔