اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستانی کارروائی میں مارے گئے افغان کمانڈرز کی فہرست سامنے آ گئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیکا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیکا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:8 جنگیں رکوائیں، پاک افغان جنگ ختم کروانا یرے لیے بہت آسان ہے‘، ٹرمپ کا دعویٰ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق اللہ کوثر اور کمانڈر یونس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کئی روز سے جاری اس کشیدگی کے دوران اور دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے درمیان آج پاکستان اور افغانستان کے وفود قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے، پھر بھی کسان اور پیپلزپارٹی ناخوش، کیوں؟

پیسے بھیجنے کا بڑھتا فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ