پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 44 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی ڈالر 285.40 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 284.96 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
سعودی ریال 76.10 روپے، اماراتی درہم 77.72 روپے، قطری ریال 78.08 روپے، کویتی دینار 929.22 روپے اور بحرینی دینار 757.04 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 189 روپے 56 پیسے، کینیڈین ڈالر 211 روپے 31 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 354 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔