سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے تینوں ٹیموں کو عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

سیریز کا آغاز 17 نومبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے ہوگا، دوسرا میچ 19 نومبر کو اسی مقام پر سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کب ہوگا؟ ترجمان پی سی بی نے بتا دیا
ان ابتدائی 2 میچز کے بعد سیریز کے بقیہ پانچ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں 29 نومبر کو فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
17 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – قذافی اسٹیڈیم لاہور
23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – قذافی اسٹیڈیم لاہور
25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – قذافی اسٹیڈیم لاہور
27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – قذافی اسٹیڈیم لاہور
29 نومبر: فائنل – قذافی اسٹیڈیم لاہور
اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے باضابطہ طور پر سہ ملکی ٹی20 ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ شرکت نہیں کرے گا۔














