پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروعات اچھی کی ہے، کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں، اور طویل مدت تک اسے برقرار رکھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھے باولر ہے، صبح ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، کوشش ہوگی کہ ٹاس ہار بھی جاتے ہیں تو پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کرکٹ کی دنیا میں نیا فارمیٹ متعارف، اب ٹیسٹ میچ کیسے کھیلا جائے گا؟
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ کی، بدقسمتی سے لوئر آرڈر اچھی پرفارمنس نہیں کرپائی، کوشش ہوگی کہ وہ بھی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی پرفارم کریں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جو ٹیسٹ میچز ہم اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں وہ چیمپیئن شپ جیتنے کے لیے اہم ہوں گے، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ملکر کھیل رہے ہیں، مجھے اپنے مستقبل سے زیادہ فی الحال توجہ موجودہ میچز پر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے ہمارے پاس اسپنر اور فاسٹ باولر موجود ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے پاس اچھے اسپنرز نہیں ہیں، میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا اور سوشل میڈیا پر تنقید ہورہی ہے، میں نے صرف اسکواڈ کی بات کی تھی۔














