کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والا خطیر فنڈ برآمد کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں سے فتنہ الہندوستان سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دہشتگرد سی ٹی ڈی حیدر آباد کی موبائل پر حملہ میں بھی ملوث ہیں، جبکہ ماہ اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شورو کے مقام پر فائرنگ بھی کی تھی۔
سی ٹی ڈی نے کہاکہ دہشتگردوں سے حملہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔