سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ورلڈ چیمپیئن شپ اِن فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ کا انعقاد ہوگا۔
یہ ایونٹ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 300 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جو حقیقی فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز کی مشقوں پر مبنی چار مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں ہُک لیڈر کلائمب، 100 میٹر ہرڈلز، 400 میٹر ریلے ریس اور فائر ایکسٹنگوشنگ چیلنج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا
مقابلوں کے پری لیمینری، سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈز چار روز تک جاری رہیں گے۔ اس چیمپیئن شپ کا مقصد فائر فائٹرز کی جسمانی فٹنس، تکنیکی تیاری اور فیلڈ مہارت کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ایمرجنسی حالات میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔














